ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فلسطین اور ترکی کے متعدد اسکولوں کو جڑواں قرار دینے کا معاہدہ

فلسطین اور ترکی کے متعدد اسکولوں کو جڑواں قرار دینے کا معاہدہ

Sat, 27 Aug 2016 16:01:14    S.O. News Service

ترکی اور فلسطین کے سکولوں کو جڑواں اداروں کا اسٹیٹس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا
انقرہ،27؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترکی کی حکومت اور فلسطینی انتظامیہ نے متعدد پرائمری اسکولوں کو جڑواں قرار دینے کے ایک نئے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ اس ضمن میں تری کی مغربی ریاست بالیکسیر کے اسکولوں اور مقبوضہ بیت المقدس کے پرائمری اسکولوں کو جڑواں قرار دیا گیا ہے۔ اس معاہدے کامقصد فلسطینی اسکولوں اور فلسطینی طلباء و طالبات کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا اور فلسطینی طلباء کی مشکلات کو اجاگر کرنے میں مدد کرنا ہے۔ ترک ریاست بالیکسیری کے ڈاریکٹوریٹ تعلیم کے سربراہ زینتیلی نعین سلیمان اوگلو نے بتایا کہ ریاست کے متعدد پرائمری اسکولوں کو دارالقدس گروپ آف اسکولز کے اسکولوں کے ساتھ جڑواں قرار دیا گیا ہے۔ سلیمان اوگلو کا کہنا ہے کہ ریاست کے متعدد پرائمری اسکولوں کے علاوہ ’’پبلک 75‘‘اور ’’صالح کوکوت بودارس‘‘ہائی اسکول کو بھی فلسطین کے دارالقدس پرئمری اسکولوں کے جڑواں قرار دیا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ترکی اور فلسطینی انتظامیہ کے درمیان اسکولوں کو جڑواں قرار دینے کے معاہدے کے تحت فلسطینی طلباء کے وفود کو ترکی کا دورہ کرایا جائے گا۔ آئندہ اکتوبر میں 15فلسطینی طلباء ، 4اساتذہ اور انتظامی شعبے کے تین اہلکاروں کو ترکی کے مطالعاتی دورے کی دعوت پر بلایا جائے گا۔ اس کے علاوہ فلسطینی وزارت تعلیم کے عہدیداروں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ معاہدے کے تحت ترکی کی وزارت تعلیم کے عہدیدار فلسطینی اسکولوں کا دورہ کریں گے۔


Share: